شرپسند عناصر کے خلاف سخت کارروائی پر زور دیتے ہوئے بہار کے جہاں آباد سے
رکن پارلیمنٹ اور راشٹریہ لوک سمتا پارٹی (ایک گروپ) کے صدر پروفیسر ارون
کمار نے کہاکہ یہ ایک مذہب یا ایک ذات نہیں بلکہ مختلف مذاہب،ذات اور مختلف
ثقافتوں کا ملک ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ شرپسند عناصر ملک کے لئے ایک چیلنج ہیں اور ملک کی
ترقی
کا پہلا ستون امن ہے اور ایسے شر پسند عناصر کو قابو میں کئے بغیر ملک کی
ترقی کی راہ نہیں چل سکتا ہے۔یو این آئی اردو سروس سے خصوصی بات چیت میں انہوں نے کہاکہ کچھ دنوں سے
مذہب کی اور دوسری چیزوں کی آڑ میں ملک کے کئی حصوں میں اس طرح کے شرپسند
عناصر سرگرم ہیں اور حکومت کو چاہئے کہ فوراً یسے عناصر کے ساتھ سختی سے
نمٹے۔